Gilgit-Baltistanپاکستان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے جیونیوز سےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker