بزنس

امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ

کراچی: امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دو ماہ کے دوران ایران کے دوسرے بڑے تجارتی وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا ہے۔

ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریجز اور سرمایہ کاری کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

رہنما ایف پی سی سی آئی محمد علی حیدر کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط ہوئے، ایرانی وفد میں کان کنی کے سرمایہ کار اورچاول امپورٹرز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

رہنما ایف پی سی سی آئی کے مطابق مکمل جنگ بندی کے بعد پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانےکا ہدف ہے۔

ایران نے پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی دینےکی پیشکش
دوسری جانب اسلام آباد میں ایرانی سفیر اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر قیصراحمد نے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مسئلہ حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیےکے مطابق ایران نے پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی دینےکی پیشکش کی ہے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو طے شدہ 10ارب ڈالر تک بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور ایران نے سرحدی تجارت میں اضافےکے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا ہے، روزانہ سرحد پارٹرکوں کی تعداد 2000 تک بڑھانےکی تجویز زیر غور ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت کو سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker