بلوچستان
نوشکی: فائرنگ سے سی ٹی ڈی آفسر جاں بحق

نوشکی: احمدوال اسٹاپ پر فائرنگ، سی ٹی ڈی آفیسر ماما افضل محمد حسنی جاں بحق
احمدوال اسٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی آفیسر ماما افضل محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعرات کی دوپہر نوشکی شہر کے وسط میں واقع احمدوال اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں ماما افضل محمد حسنی ایک دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے



