
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت اور دفاعی پیداوار پربالخصوص توجہ مرکوز رہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
جی ایچ کیو آمد پر گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔



