پاکستانتازہ ترین

کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا

کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔

جیو نیوزکے مطابق رواں مالی سال ختم ہونے سے پہلےکراچی پورٹ پر 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کیے گئے جو کراچی پورٹ پرکنٹینر ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس حوالے سے وزیربحری امور جنید انوارچوہدری نے کہا کہ ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ بحری شعبے پرکاروباری اعتماد کامظہر ہے، کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی۔

انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے جب کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری رہے گا۔

انوار چوہدری کا کہنا تھاکہ بندرگاہی اصلاحات اور جدید انفرا اسٹرکچر سے کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی پورٹ قومی معیشت اور سمندری تجارت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker