
اسلام آباد: وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سےنشانہ بنانےکا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے پروپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے دعویٰ کررہی ہے اور یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔
*𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠*
◼️The Afghan Taliban regime through their various propaganda mouthpieces and official statements are claiming to have targeted some alleged ISKP camps in border areas of Khyber… pic.twitter.com/xyzutM6O3A— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) June 19, 2026
وزارت کے مطابق داعش سمیت درجنوں دہشتگرد تنظیموں کےکیمپس افغان حکومت کے زیرِکنٹرول علاقوں میں ہیں، ان کیمپس سے دہشتگرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے، اپنی سرپرستی میں دہشتگردی کو چھپانے کے لیے طالبان حکومت جھوٹے گمراہ کن بیانات دیتی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کا ایک کم درجےکا ڈرون شِنکو خیبر کےقریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، اسےفوری شناخت کرکے پاک فضائیہ کے چوکنا فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔



