مقامی خبریں

ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،مریم نواز کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمشکل صورتحال میں بھرپورساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نےپیٹرولیم مصنوعات کےنرخ میں کمی پروزیراعظم اوران کی ٹیم کو سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےعلاقائی صورتحال میں بہتری آنےپرپیٹرولیم مصنوعات کےنرخ میں کمی کاوعدہ پورا کیا،علاقائی صورتحال میں قوم کوانرجی بحران سےبچانا وزیراعظم کاتاریخی کارنامہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرنےدنیا کوانرجی اورمعاشی بحران سےبچایا،پیٹرولیم مصنوعات کےنرخ میں کمی کابھرپورفائدہ عوام کوہر صورت پہنچنا چاہیے۔

پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

پیٹرولیم مصنوعات کےنرخ میں کمی کےپیش نظراشیائےخوردونوش کےنرخ بھی نیچےآنےچاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker