پاکستان
راولپنڈی: 3 روز گزرجانے کے بعد سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی
راولپنڈی کے سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سال کے بچے کی لاش مل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیوریج نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو نکالنے کیلئے تیسرے روز بھی آپریشن جاری رہا جس دوران بھاری مشینری کی مدد سے بچے کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ وصال بارش کے بعد آئی جے پی روڈ کچہ اسٹاپ کے قریب دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے سیوریج نالے میں گرگیا تھا۔
بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں بچے کے نالے میں گرنے کے بعد باقی بچوں کو اس کے پیچھے دوڑتے دیکھا گیا جبکہ نالے پر کوئی فینسنگ یا حفاظتی دیوار بھی موجود نہیں تھی۔



