بزنس
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 43 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 37ہزار 993 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 39 روپے کم ہوکر 3 لاکھ74ہزار 166 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 سینٹ کم ہوکر 4155.5 ڈالر فی اونس ہے۔



