
پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 فیصد ٹیکس شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 88 روپے 7 پیسے ٹیکسز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں بھی 29 فیصد ٹیکسز شامل ہیں اور فی لیٹر ڈیزل قیمت میں 91روپے 15 پیسے کے ٹیکسز نافذ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 15روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے کی لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔



