پاکستانتازہ ترین

قطرکی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیا گیا لگژری طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل

قطرکی جانب سے امریکا کوتحفے میں دیے گئے طیارے کو صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

قطرکی جانب سے امریکا کوتحفے میں دیے گئے طیارے کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت کی۔

طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے اور نیا ائیر فورس ون جلد آزمائشی پروازکرے گا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سکیورٹی اور تکنیکی تبدیلیوں پر90 کروڑ ڈالرخرچ ہوئے۔

امریکی صدر کا خصوصی بوئنگ طیارہ 35 سال بعد ریٹائرڈ، قطر کا 40 کروڑ ڈالر کا طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھاکہ نیا ائیرفورس ون پرانے35 سالہ طیارے سے کہیں بڑا ہے اور دیگر ممالک کے پاس جدید طیارے ہیں اس لیے امریکا کو بھی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ طیارے پر امریکی پرچم کولہراتی شکل میں بنایا گیا ہے، پہلے پرچم کا ڈیزائن سیدھی لکیر جیسا تھا جو مجھے کبھی زیادہ پسند نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل قطر کی طرف سے لگژری بوئنگ 747 طیارہ تحفے میں دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker