
قلعہ سیف اللہ، ایس ایچ او سٹی عصمت خان غلزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ شاہیزئی قتل کیس کے مرکزی ملزم صفدر ولد شکور کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایس ایچ او عصمت خان غلزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



