انٹرنیشنل

اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں، جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانیےکو ردکردیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل حامی گروہوں کے بیانیے کو رد کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیلی حکومت یا نیتن یاہو پر تنقید یہود دشمنی نہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے روایتی اسرائیل نواز مؤقف سے ہٹ کر واضح کیا کہ اسرائیل یا نیتن یاہو پرکی جانے والی ہر تنقیدکو یہود دشمنی قرار نہیں دیا جاسکتا، یہ ایک ایسی تفریق ہے جسے ریپبلکن پارٹی کے بہت کم سینئر رہنما عوامی سطح پر بیان کرنےکے لیے تیار ہوتے ہیں۔

اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں: جے ڈی وینس

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حامی حلقے اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت پر تنقید کو ہمیشہ یہود دشمنی سے ملا دیتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں پر تنقید یہود دشمنی نہیں، اس کے علاوہ یہ گروہ امریکا اور اسرائیلی مفادات میں فرق بھی نہیں کرتے ، حالانکہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

ستمبر 2025 میں قتل کیےگئے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ چارلی کرک یہود دشمنی کو پسند نہیں کرتا تھا لیکن وہ امریکی سیاست میں بڑھتے اسرائیلی اثرورسوخ پر بہت فکرمند تھا ۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر کے یہ بیانات اُن کے مؤقف میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ماضی میں وہ اسرائیل کے لابنگ گروہوں کے بیانیےکو براہِ راست چیلنج کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ تاہم ایران کے خلاف حالیہ جنگ اور غزہ و لبنان میں اسرائیل کے طرزِ عمل کے تناظر میں جے ڈی وینس کے مؤقف میں تبدیلی کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker