پاکستان

وفاقی حکومت کا فیول کنزرویشن اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے فیول کنزرویشن اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے رواں سال 9 مارچ سے نافذ اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور بازاروں کے اوقات کار برقرار رہیں گے اوردکانیں، جنرل اسٹورز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے، ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گے جبکہ فوڈ آؤٹ لیٹس سے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس وغیرہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker