مسلح افراد کا گورنر ہاوس جھل مگسی پرحملہ و فائرنگ، ڈی ایس پی کے بھانجے سمیت دو افراد اغوا

جھل مگسی کے علاقے نفور میں مسلح افراد کا حملہ گورنر ہاوس پر فائرنگ عمارت کو سخت نقصان پہنچانے کے بعد ڈی ایس پی جھل مگسی کے بھانجے سمیت دو افراد کو اغوا کرکے پہاڑی علاقے کی طرف فرار مگسی قبیلے کے سینکڑوں افراد اور پولیس مسلح افراد کے تعاقب میں روانہ ۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نفور میں اچانک نا معلوم مسلح افراد نے جن کی تعداد درجنوں بتائی جارہی ہے وہ رییو گاڑیوں میں سوار تھے اچانک گورنر ہاو¿س جھل مگسی پر فائرنگ کی گئی جس سے عمارت کے شیشے کھڑیاں دروازے ٹوٹنے سمیت عمارت کو نقصان پہنچانے کے بعد ڈی ایس پی جھل مگسی محمد یونس مگسی کے بھانجے شعیب مگسی اور ایک ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شخص آکاش کمار کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر مگسی قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد اور پولیس کے ساتھ مسلح افراد کے تعاقب میں روانہ ہوگئے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد جھل مگسی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے سخت چکینگ شروع کردی ہے ۔



