انٹرنیشنل
امریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 3 اسرائیلی ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک پائلٹ اور دو مسافر اسرائیلی تھے، حادثہ واشنگٹن ڈی سی سے چند کلومیٹر دور مشرق میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ طیارہ تربیتی پرواز کر رہا تھا، حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 پر ملی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک مقامی فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا اور امکان ہےکہ حادثےکے وقت اسے تربیتی پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



