
گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھالیا۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
پیپلز پارٹی کے 13 اور (ن) لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا
اسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کردیا، دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے جن میں اسکردو کا 1، دیامر کے 2 حلقوں کا سرکاری نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر روکے جانے پر 3 ارکان اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔



