انٹرنیشنلتازہ ترین

فلپائن: اسکول میں فائرنگ سے 3 طالب علم ہلاک، 2 حملہ آور گرفتار

منیلا: فلپائن کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 طالب علم ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہائی اسکول میں 14 اور 15 سال کے دو مبینہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لیٹے جزیرے میں واقع نیشنل ہائی اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی ممکنہ وجہ اسکول میں طلبہ کو ہراساں کرنا تھا تاہم فائرنگ میں 3 طالب علم ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 38 بور اور 9 ایم ایم پستول استعمال کیا، ان میں سے ایک ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے جسے واقعے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیاجب کہ دوسرے ملزم نے بعد میں خود کو حکام کے سامنے سرنڈر کردیا۔

فلپائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اس افسوسناک واقعے پر افسردہ ہیں اور انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بالخصوص تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کو مزید سخت کردیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker