
کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے دانیال احمد نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’18 سال سے حکومت میں بیٹھے ہيں اور آپ سے کے فور کا منصوبہ مکمل نہيں ہوا۔
سندھ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رہنما دانیال احمد نے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسیں چاہئيں، آپ نے صرف 2 ہزار بسیں دی ہیں، سندھ میں شہنشاہیت چل رہی ہے، 6 کروڑ کی آبادی میں ایک ہزار اسکوٹیز دی گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 18 سال سے حکومت میں بیٹھے ہيں اور آپ سے کے فور کا منصوبہ مکمل نہيں ہوا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قاسم سومرو نے کہا کہ سندھ میں سوشل سکیورٹی اور سوشل پروٹیکشن پر توجہ دی جارہی ہے، 2014 کے بعد تھر کول کی وجہ سے ترقی کا سفر شروع ہوا، آج تھر کول سے ملک میں 3500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔



