جرم
قصور: نجی اسپتال میں کارروائی، گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی
قصور کے نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔

قصور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پولیس کے ہمراہ نجی اسپتال میں کارروائی کی گئی جس میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔
نجی اسپتال کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ نجی اسپتال سے ایک گردہ اور غیرقانونی پیوندی کاری کے لیے لائی گئی مریضہ بھی بازیاب کرائی گئی۔



