بلوچستان

گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 4 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا

گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 4 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا
🔶 گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فرنٹیئر کونسٹیبلری (ایف سی) اہلکار کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (BSO) کے چیئرمین بالاچ قادر، صبغت اللہ شاہ جی اور بی ایس او کے مرکزی رہنما ابوبکر کلانچی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
🔶 عدالتی فیصلے کے مطابق، گوادر میں ‘راجی مچی’ (عوامی اجتماع) کے دوران منعقدہ ایک جلسے میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ استغاثہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ گوادر میں منعقدہ بڑے اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔
🔶 عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔
🔶 یاد رہے کہ یہ مقدمہ گوادر راجی مچی کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا، جس میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے بعد مقدمہ درج کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker