پاکستان
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں مفت گردہ ٹرانسپلانٹ سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مفت گردہ ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پہلا کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ کا اپریشن کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پہلے کامیاب ٹرانسپلانٹ میں ایک بھائی نے اپنے بھائی کو گردہ عطیہ کیا۔کامیاب آپریشن کے بعد ڈونر اور مریض دونوں کی حالت تسلی بخش رہی اور انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گردہ ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولت اب مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کو علاج کی بہتر سہولت میسر آئےگی۔



