انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں انسداد منشیات کارروائی کے دوران 57 کروڑ ڈالر سے زائد کی 2.7 ٹن کوکین برآمد

آسٹریلوی پولیس نے مغربی سڈنی میں زیرِ زمین بنکر سسٹم پر چھاپہ مار کر 2.7 ٹن کوکین برآمد کر لی جو ملک کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 816 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 570 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی یہ منشیات جمعے کے روز لندنڈیری کے ایک مقام پر تین شپنگ کنٹینرز میں کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئیں۔

کارروائی کے دوران 21 اور 25 سال کے دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیاجو مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوکین ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی ہدایت پر شمالی کوئنز لینڈ کے چھوٹے قصبے مِج پوائنٹ کے ذریعے آسٹریلیا میں اسمگل کی گئی۔

گرفتار دونوں افراد کو ہفتے کے روز عدالت میں پیشی کے بعد ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا اور اگر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق لندنڈیری میں یہ کارروائی ’آپریشن من جیانگ‘ کا حصہ تھی، جو مئی میں اس وقت شروع کی گئی جب مِج پوائنٹ کے ایک بوٹ ریمپ کے قریب پانی میں 40 کلوگرام کوکین تیرتی ہوئی ملی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا منشیات کی تجارت کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے جہاں کوکین کی قیمت تقریباً 300 آسٹریلوی ڈالر فی گرام بتائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ورلڈ ڈرگ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کوکین کے استعمال کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker