انٹرنیشنل

یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکول بند، ٹرین سروس معطل

یورپ کے کئی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نمٹنے کےلیے مختلف ممالک کے حکام مختلف قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں آدھے سے زیادہ ملک کیلئے ریڈ الارٹ جاری کردیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس بھر میں 845 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی، بیلجیم میں دوپہر کے وقت ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپین اور اٹلی بھی گرمی کی شدید لہرچل رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز سے سامنے آنے والی گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت مسلسل ریکارڈ سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صحرائے صحارا کی گرم ہواؤں کے باعث ہیٹ ڈوم پیدا ہورہا ہے۔

سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ بار بار آنے والی گرمی کی لہریں گلوبل وارمنگ کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر کوئلہ، گیس اور تیل جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ان کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسی لہریں زیادہ متواتر، طویل اور شدید ہوتی جائیں گی۔

فرانس میں گرمی کے باعث مشہور گلاس پیرامڈ کے نیچے ہونے والا موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیسو کے علاقے میں 42 اعشاریہ دو تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پیر کے روز تک یہ تعداد 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے سینٹ مارٹن کینال میں تیراکی کی اجازت بھی دے دی ہے۔

میڈرڈ میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے فٹ بال میچ کے لیے عوامی سطح پر ہونے والی سکریننگ کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ دارالحکومت میں شدید گرمی کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

حکام نے اتوار سے بدھ تک ہیٹ ویو کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker