بزنس

جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی

کراچی: جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی۔

جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے ڈورنیئر گروپ (Dornier Group) اور EY Parthenon کی جانب سے تیار کردہ بینکیبل فزیبلٹی اسٹڈی وفاقی وزیرِ توانائی اویس احمد لغاری کو پیش کی گئی۔

وفاقی حکومت کو پیش کی گئی ایک نئی فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق جامشورو پاور پلانٹ کے یونٹ-01 کو درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی تھر لگنائٹ کوئلے پر منتقل کرنے سے پاکستان آئندہ 26 برسوں میں تقریباً 3.239 ارب ڈالر کی بچت کرے گا جس میں 2.113 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھی شامل ہے۔

مطالعے میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ منصوبہ تکنیکی طور پر قابلِ عمل، معاشی لحاظ سے مضبوط اور ماحولیاتی اعتبار سے قابلِ انتظام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker