انٹرنیشنل

خام تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت 73.80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی۔ جو فروری کے آخر میں ایران سے متعلق کشیدگی بڑھنے سے قبل کی سطح کے قریب سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت کی بحالی ہے۔ جس سے عالمی منڈی میں سپلائی کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے بعض پابندیوں میں 60 روزہ نرمی کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں اضافے کی توقع بھی مارکیٹ میں رسد بڑھنے کا سبب بن رہی ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار اور فراہمی میں اضافے کے اشاروں نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے بعد سرمایہ کار تیل کی قیمتوں میں شامل اضافی جغرافیائی و سیاسی خطرات کو نکال رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی: موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی تجویز

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں امن و استحکام برقرار رہا اور تیل کی سپلائی میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker