پاکستان

صارفین کیلئے اہم اطلاع، پی ٹی اے سسٹمز میں عارضی تعطل کا امکان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے نیٹ ورک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خدمات کی کارکردگی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی اے کی نیٹ ورک اپ گریڈیشن کی وجہ سے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اپ گریڈیشن کا عمل 24 جون شام 5 بجے سے شروع ہو کر 25 جون صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم (DIRBS) کی خدمات میں وقفے وقفے سے تعطل یا عارضی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کا مقصد نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا، ڈیجیٹل خدمات کی سیکیورٹی مضبوط کرنا اور صارفین کو بہتر اور مستحکم سروسز فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں اپ گریڈیشن کے پورے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

پی ٹی اے نے تمام متعلقہ اداروں، کاروباری شراکت داروں اور صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری مینٹیننس اور اپ گریڈیشن سرگرمی مستقبل میں مزید مؤثر، محفوظ اور قابل اعتماد ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی کے لیے کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker