انٹرنیشنل

اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی

اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج یمن پرحملے کی تیاری کررہا ہے جبکہ جنوبی لبنان سے مکمل انخلا سے انکار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے جنوبی لبنان میں سیکیورٹی بفر زون قائم کرنے کا اعلان کردیا، کہا لبنان میں ابھی مزید اقدامات اور کارروائیاں کرنا باقی ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ضلع نبطیہ میں ڈرون حملے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ کفر رمان کے علاقے میں گاڑی کو نشانہ بنایا۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے منع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker