World

بھارت: مندر آنیوالی نوبیاہتا لڑکی بندروں کو پھل کھلاتے ہوئے پہاڑی سے گرکر ہلاک

بھارت میں ایک نئے جوڑے کو بندروں کو کھانا کھلانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک 24 سالہ نئی نویلی دلہن پہاڑی سے گرگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی جس کی گزشتہ ماہ ہی 29 سالہ سریش سے شادی ہوئی تھی۔

سریش بیرون ملک ملازمت کرتا ہے جو حال ہی میں گھر واپس آیا تھا جس کے بعد جوڑے نے مقامی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔

مندر میں پوجا کرنے کے بعد جوڑا پہاڑی کی چوٹی پر موجودبندروں کو پھل کھلا رہا تھا کہ اچانک کئی بندر جمع ہوگئے جس کے خوف سے انیتا گھبراگئی اور اپنا توازن کھو بیٹھی جس سے وہ کھائی میں جاگری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھائی میں گرنے سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker