انٹرنیشنل

بھارت کو امریکی کمپنی سے ملنے والے لڑاکا طیارے کے 6 انجنوں میں سے ایک خراب نکلا

بھارت کو امریکی کمپنی سے ملنے والے چھ ایف فور انجنوں میں سے ایک خراب نکل آیا۔

بھارتی فضائیہ کے لیے تیار کیے جا رہے لائٹ کامبیٹ ائیر کرافٹ تیجس ایم کے1اے ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو امریکی کمپنیجنرل الیکٹرک ایرو اسپیس سے ملنے والے چھ ایف 404 انجنوں میں سے ایک خراب نکلا جس کے بعد تیجس فائٹر پروگرام کو مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انجن کی وسیع پیمانے پر تکنیکی جانچ بھی شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل الیکٹرک کے کچھ عرصہ قبل نئی پروڈکشن رن کے ابتدائی انجنوں میں ٹربائن بلیڈز یا ٹربائن ڈسکس میں مائیکرو کریکس جیسے ممکنہ نقائص کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker