پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پارٹی کے مطابق ایل اے-1 میرپور 1 سے اصفر شاہد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، اور ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے-8 کوٹلی 1 (راج محل) سے ملک ظفر، ایل اے-9 کوٹلی 2 (نکیال) سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 کوٹلی 3 (کوٹلی) سے چوہدری یاسین، ایل اے-11 کوٹلی 4 (سہنسہ) سے چوہدری اخلاق، اور ایل اے-12 کوٹلی 5 (چرہوئی) سے چوہدری یاسین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے-16 باغ 3 (شرقی) سے سردار قمر زمان اور ایل اے-17 باغ 4 (حویلی) سے فیصل ممتاز راٹھور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایل اے-18 سدھنوتی-پونچھ 1 سے سردار امجد یوسف، ایل اے-19 سدھنوتی-پونچھ 2 (ہجیرہ) سے سردار سعود صادق، ایل اے-20 سدھنوتی-پونچھ 3 (کھائیگلہ) سے سردار یعقوب، ایل اے-21 سدھنوتی-پونچھ 4 (راولاکوٹ شہر) سے سردار محمد عابد خان، اور ایل اے-24 سدھنوتی-پونچھ 7 (بلوچ) سے سردار فہیم اختر ربانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے-26 وادیٔ نیلم 2 (زیریں نیلم) سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد 1 (کٹلہ) سے سردار جاوید ایوب، ایل اے-28 مظفرآباد 2 سے سید بازل نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد 3 (مظفرآباد شہر) سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 مظفرآباد 4 (ہٹیاں دوپٹہ) سے مباشر منیر اعوان، ایل اے-32 مظفرآباد 6 (چکار) سے اشفاق ظفر، اور ایل اے-33 مظفرآباد 7 (لیپہ) سے دیوان علی چغتائی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ایل اے-34 جموں 1 (جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان) سے کرنل (ر) قدیر چوہان، ایل اے-35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے چوہدری آصف گجر، ایل اے-36 جموں 3 (سیالکوٹ) سے چوہدری احسن اسماعیل گجر، ایل اے-37 جموں 4 (نارووال، شکرگڑھ) سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 جموں 5 (گجرات، وزیرآباد) سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ، اور ایل اے-39 جموں 6 (جہلم، راولپنڈی، اٹک) سے چوہدری فخر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے-40 ویلی 1 (کراچی) سے امیر عبدالغفار لون، ایل اے-41 ویلی 2 (لاہور) سے غلام عباس میر، ایل اے-43 ویلی 4 (راولپنڈی) سے جاوید بٹ، ایل اے-44 ویلی 5 (راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک) سے محمد راشد اسلام بٹ، اور ایل اے-45 ویلی 6 (خیبر پختونخوا) سے عبدالمجید خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔



