پاکستان

شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کا طریقہ کیا ہے؟

نادرا نے قومی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کا طریقہ بتایا گیا ہے، مستقل پتا ہی نہیں بلکہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری بھی آسانی سے پتہ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

اگر کوئی شہری کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور عارضی پتا تبدیل کروانا چاہتا ہے تو طریقہ کار یہ ہے کہ شہری کو مندرجہ ذیل 2 چیزیں پیش کرنی ہوں گی:

کرایہ نامہ کی کاپی
بجلی کے بل کی کاپی
اور اگر شہری چاہتا ہے کہ اس کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ بھی کرائے کے گھر والا پتہ ہو، تو اس کے لیے مندرجہ اضافی دستاویز اپنے ساتھ لانی ہوگی:

مالک مکان کا بیانِ حلفی
جس میں مالک مکان کہتا ہے کہ میں نے یہ گھر کرائے پر مذکورہ شہری کو دیا ہے اور مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر وہ اپنے شناختی دستاویزات میں مستقل پتے کے طور پراسے دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر مکان اپنا ہو یعنی شہری کی اپنی ملکیت ہو تو اس صورت میں اسے مکان کے اصل کاغذات دکھانے ہوتے ہیں، نادرا آفس میں ان کاغذات کو اسکین کر لیا جاتا ہے، کسی فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker