جرم
سرگودھا: زیادتی کی شکایت پر ملزمان کا لڑکے پر تشدد، زندہ دفن کرنیکی کوشش
سرگودھا میں لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکے سے ملزمان کے بھائی نے مبینہ زیادتی کی تھی، لڑکے نے ملزم کے بھائیوں سے شکایت کی تو الٹا اسی کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کے مطابق قمر نامی گرفتار ملزم نے لڑکے کو 20 روز قبل مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 3 ملزمان کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



