پاکستان

پاک بحریہ کے شہید افسرکی اہلیہ الویرا حمزہ نے نیوی میں بطورآفیسرکمیشن حاصل کرلیا

لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی اہلیہ نےکمانڈنٹ گول میڈل جیت کرپاک بحریہ کے شعبہ آئی ٹی کو جوائن کر لیا۔

الویرا حمزہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی شہادت کے بعد میرے اندربھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، جس یونیفارم میں شوہرکو دیکھا، آج اسی طرح کے یونیفارم میں اسی مقام پرکھڑے ہونا باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نیول اکیڈمی میں بہت اچھا وقت گزرا، پاکستان کی ہرلڑکی کوکہنا چاہتی ہوں اگر میں ہمت کرسکتی ہوں تو آپ بھی فورسز میں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker