انٹرنیشنل
ایران کی جوہری سرگرمیاں ملکی پالیسی کے مطابق جاری رہیں گی، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ملکی پالیسی کے مطابق جاری رہیں گی، شہید سپریم لیڈر نے پہلے ہی کہا تھا ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران امریکا معاہدہ ایرانی عوام کی بڑی فتح ہے، ایران کی طاقت عوام اور حکومت کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ عوام نے ایران کو کمروز کرنے کا امریکا اوراسرائیل کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوام، فوج اور حکومت نے مل کر ملک کا دفاع کیا، دشمنوں کو ایران میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرنے دیے، عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں ہماری جوہری سرگرمیاں ملکی ضروریات کے مطابق ہیں۔ ایران کے منجمد 6 ارب ڈالر کے اثاثے جلد جاری کر دیے جائیں گے۔



