
مستونگ: نواب محمد خان شاہوانی اور سردار کمال خان بنگلزئی نے سردار عظیم جان محمدشہی کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں قبائلی رہنماؤں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لائے۔ اس موقع پر دیگر معزز قبائلی عمائدین بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی سردار عظیم جان محمدشہی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔






