یکم سے 6 جولائی ملک میں مون سون بارشوں کاپہلا اسپیل متوقع

این ڈی ایم اے نےاگلےہفتےکےموسم کی پیش گوئی جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق یکم سے6جولائی کےدوران ملک میں مون سون بارشوں کاپہلاباقاعدہ اسپیل متوقع ہے،پنجاب، کےپی،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،شمالی بلوچستان اوربالائی سندھ میں آندھی اوربارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات اوردیگرشہروں میں وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے،شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہارمیں موسلادھاربارش سےشہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے۔
ملتان، بہاولپور،ڈی جی خان،راجن پور،لیہ اورمیانوالی میں3سے5جولائی کےدوران بارش کاامکان ہے۔
یکم جولائی کےدوران خیبرپختونخواکےبالائی اورپہاڑی اضلاع میں شدیدبارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، دیر،سوات ،چترال، کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباداورملحقہ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔
گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے پہاڑی علاقوں میں بارش کےباعث لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب کا خدشہ ہے،استور، سکردو،گلگت، ہنزہ،دیامر،غذر،شگراورگھانچےمیں احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح مظفرآباد،نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، بھمبراورمیرپورمیں یکم سے6جولائی تک بارشوں کاامکان ہے،یکم تا4جولائی بلوچستان کےژوب، شیرانی،بارکھان، سبی،کوہلو،ہرنائی اورڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے۔
سندھ کےلاڑکانہ، سکھر،جیکب آباد،خیرپوراورشہید بینظیر آباد میں 3اور4جولائی کوبارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ سیاح، مسافراورمقامی انتظامیہ موسمی صورتحال سےباخبررہیں اورہدایات پرعمل کریں۔
این ڈی ایم اےنےتمام صوبائی اورضلعی اداروں کوممکنہ صورتحال سےنمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔



