پاکستان
آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کرلیا
اسلام آباد: آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کرلیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی بنا لیا گیا ہے، ون لنک کے ذریعے حج واجبات گھر بیٹھے جمع کرانا ممکن ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن سے ادائیگی تک حج نظام مکمل ڈیجیٹل ہوگا جب کہ سمندر پار پاکستانی بھی گھر بیٹھے حج رجسٹریشن اور ادائیگی کر سکیں گے۔



