پاکستان
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی سی مظفرآباد منیر قریشی نے بتایا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کو ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی سی مظفرآباد کے مطابق شوکت نواز کو پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے ھل سرنگ کے علاقے سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔



