بلوچستان
افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں، پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی، ڈرون مار گرائے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحدپار ڈرون پروازیں ہوئی جس پر پاکستان نے مؤثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مارگرائے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک ہے، موثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈرون مار گرادیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چاروں آنے والے ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے، پاکستان کی مسلح افواج مکمل چوکس، وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔



