پاکستان
سوات، سیف اللہ جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

سوات میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق کشتی میں 5 سے 8 افراد سوار تھے، تاہم حادثے کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر سرچ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔



