بلوچستان

ژوب: بارش کے دوران مکانات گرنے سے خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، 10 زخمی

ژوب: بارش کے دوران مکانات گرنے سے خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، 10 زخمی
🔶 ژوب: ژوب شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نئی آبادی میں مکانات گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آنے کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔
🔶 اسپتال ذرائع کے مطابق نئی آبادی کے علاقے میں چوبارہ دوسرے مکان پر آ گرنے اور رہائشی مکان کا کمرہ گرنے سمیت تین مختلف حادثات میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔
🔶 جاں بحق ہونے والے افراد میں خاتون تنزیلہ (عمر 50 سال)، سلمان شاہ (عمر 11 سال) اور ماریہ بی بی (عمر ڈھائی سال) شامل ہیں۔
🔶 جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
🔶 واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ عملے سمیت موقع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker