انٹرنیشنل

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: قطر

دوحہ: قطر کا کہنا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

قطری حکام کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اب سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker