Punjabپاکستان

سانحہ کاہنہ ٹیوشن سینٹر: جوڈیشل تحقیقات کیلئے گورنر اور وزیراعلیٰ کو خط ارسال

لاہور : سانحہ کاہنہ ٹیوشن سینٹر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دینے کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

خط ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کی جانب سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کو ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ لاہور میں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر میں چھت گرنے کا واقعہ متعلقہ اداروں کی ناکامی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو رجسٹرڈ کیا جائے اور کاہنہ سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دیا جائے۔

دوسری جانب کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کی وجہ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کا بیان سامنے آیا ہے۔

ٹیچر کا کہنا ہے کہ چھت پکی کرائی تھی، اتنے پیسے نہیں تھے کہ لینٹر ڈال سکتے ، چھت گرنے کے وقت گھر میں تعمیراتی کام نہیں ہورہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوہر گھر کے پاس ہی پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker