بلوچستان

بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین کی عدم تعیناتی، سرکاری ملازمین کے مقدمات التوا کا شکار

بلوچستان سروس ٹریبونل چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث ادارہ عملاً غیر فعال ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے اپیلوں اور سروس سے متعلق مقدمات طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں۔

متاثرہ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ سروس ٹریبونل کی فعالیت نہ ہونے سے انہیں بروقت انصاف کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد اپنے مقدمات کے فیصلوں کی منتظر ہے۔

انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان سروس ٹریبونل میں جلد از جلد میرٹ، اہلیت اور غیر جانبداری کی بنیاد پر مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے تاکہ زیر التوا مقدمات کی سماعت کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker