پاکستان

پنجاب حکومت کا جمعہ کی تعطیل کے بارے میں اہم فیصلہ

پنجاب حکومت نے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صوبے بھر میں معمول کے مطابق سرکاری امور انجام دیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کل پورے پنجاب میں ورکنگ ڈے ہو گا اور جمعہ کے روز معمول کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام ہو گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق دفتری سرگرمیاں ہوں گی۔

تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور اپنے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ کے آغاز پر توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker