
کراچی سے پشاور ریلوے اپ گریڈیشن کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا۔
سیکرٹری اقتصادی امور کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کی فنانسنگ کے معاملات طے نہیں پاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ اب اس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جا رہی ہے، 7.5 ارب ڈالر کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی سے روہڑی مین لین کو بہتر بنایا جائے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی اس منصوبے پر ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی سرمایہ کاری کی بات کر رہا ہے۔



