انٹرنیشنلتازہ ترین

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار منظرعام پر آگئے

ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز (IRGC) کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے۔

احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔

ایران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔

سابق سپریم لیڈر کا جسد خاکی جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر شہید آیت اللہ خامنہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker