پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہید ایرانی سپریم لیڈر کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد تہران سے ترکیےکے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد تہران سے ترکیےکے دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی، وزیراعظم نے پاکستان کے اعلیٰ وفد کی قیادت کی۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے، وزیراطلاعات عطاتارڑ، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے کئی دہائیوں بصیرت، حکمت اور دور اندیشی سے ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker