بلوچستان

گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی چوکی پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 16 زخمی

گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی چوکی پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 16 زخمی ، دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک چوکی سے ٹکرا دیا گیا
🔶 ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پانوان، جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے 3 اہلکار اور پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 16 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق حملہ جمعہ کی شام تقریباً 7 بجے اس وقت کیا گیا جب دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک مال بردار ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ پاکستان کوسٹ گارڈز کی چوکی کی مرکزی عمارت سے ٹکرا دیا گیا۔ زور دار دھماکے کے باعث چوکی کی عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
🔶 اطلاعات کے مطابق چوکی پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی تھرڈ بٹالین اور پنجاب رجمنٹ کی 32 ویں یونٹ کے مجموعی طور پر 20 اہلکار تعینات تھے۔ یہ چوکی جیونی شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ساحلی پٹی کی نگرانی کے لیے انتہائی اہم مقام پر قائم تھی۔
🔶 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس گوادر، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جیونی اور گوادر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
🔶 سکیورٹی اداروں نے حملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker